اسد قیصر

اسد قیصر سے بابر اعوان کی ملاقات ،قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں اہم قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ،کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، کمیٹی گلگت بلتستان عبوری صوبے سے متعلق آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی اپوزیشن کے تحفظات کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گی،کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔کمیٹی میں سینٹ الیکشن سے متعلق پر آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

اسد قیصر نے کہاکہ سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں اصلاحات نا ہونے کی وجہ تماشا بنا رہا، ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں