اسد قیصر

اسد قیصر اور قاسم خان سوری کی ہولی کے تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ہولی کے تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، سر زمین پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق مذہبی رسومات منانے کا مکمل حقوق حاصل ہیں۔

اپنے بیان میں اسدقیصر نے کہاکہ میں ایوان زیریں کی جانب سے ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ رنگوں اور روشنیوں کا یہ تہوار آپس میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ ہندو برادری کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھر پور شرکت انتہائی قابل تعریف ہے،

سر زمین پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق مذہبی رسومات منانے کا مکمل حقوق حاصل ہیں۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو ہولی کی مبارکباد دیتا ہوں، ملکی تر قی اور قومی اتحاد ،ہم آہنگی میں ہندو برادری کے کردار ناقابل فراموش ہے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آئین کے مطابق مکمل تحفظ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں