روبی انعم

اداکارہ روبی انعم کے دل کی شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا، وارڈ میں منتقل

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ روبی انعم کے دل کی شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا ۔

اداکارہ روبی انعم کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی

میں داخل کرایا گیا تھا ۔ڈاکٹروںنے مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کے دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا ہے .

جس کے بعد انہیں آئی سی سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ روبی انعم کی علالت کا سن کر متعد دفنکار

ان کی عیادت کیلئے ہسپتال بھی پہنچے ۔ علاوہ ازیں روبی انعم کی جلد صحتیابی کیلئے وٹس ایپ گروپ

میں اشفاق کاظمی نے اجتماعی دعا کرائی جس مین ذولقرنین حیدر، عدنان جیلانی، طارق سہلی ، موسیٰ خان،

شبنم مجید، عینی طاہر، ہما علی ، اسد بھنڈرا، شہباز شاہ، غفار لہری ، نرمل شاہ ، پائل خان ،

نادیہ علی اور دیگر نے شرکت کی اورروبی انعم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں