حمائمہ ملک

اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی

لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر کو سالگرہ منائیں گی۔ عمائمہ ملک18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پید اہوئیں اور اپنے کیرئیر کاآغاز کراچی میں ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد وہ ٹی و ی ڈراموں میں جلوہ گرہوئیں ۔ انہوں نے عشق جنون دیوانگی ،تنویرفاطمہ بی اے ،تعلق اوراکبری اصغری سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔حمائمہ ملک کو اصل شہر ت ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ”بول ”سے ملی جس میں کام کرنے کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں ۔بعد ازاں ان کو بھارتی فلموں کی پیشکش بھی ہوئی جس پر انہوں نے بالی وڈ کی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایا ۔ عمائمہ ملک سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں