حمائمہ ملک

اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر کوسالگرہ منائیں گی

لاہور(نمائندہ عکس) نامور اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر کواپنی سالگرہ منائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمائمہ ملک18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پید اہوئیں اور اپنے کیرئیر کاآغاز کراچی میں ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد وہ ٹی و ی ڈراموں میں جلوہ گرہوئیں اور اپنی علیحدہ پہچان بنائی۔

انہوں نے عشق جنون دیوانگی ،تنویرفاطمہ بی اے ،تعلق اوراکبری اصغری سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ حمائمہ ملک کو اصل شہر ت ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ”بول ”سے ملی جس میں کام کرنے کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں ۔بعد ازاں ان کو بھارتی فلموں کی پیشکش بھی ہوئی جس پر انہوں نے بالی وڈ کی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں