شیریں مزاری

اداروں اورہینڈلرز سے سوال ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ شیریں مزاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم سب اداروں کی عزت کرتے ہیں اور کسی ادارے پر حملہ نہیں کررہے، ان اداروں اورہینڈلرز سے سوال ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اپنی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن میں گئیں جس کے بعد

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کمیشن نے نوٹ کیاکہ میری گرفتاری سے متعلق پولیس رپورٹ نہیں آئی، میری گرفتاری نہیں اغوا تھا ، اب کمیشن کا اگلا اجلاس 14 تاریخ کو ہوگا جس میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا ہے۔ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ اسمبلی اب مذاق بن چکی، اب الیکشن کی تاریخ دی جائے، اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جاتی ہے تو بہت سے معاملات پر بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے کہنے پر رجیم تبدیل کراکے راستہ روک دیاگیا، کیا ان چوروں کو این آر او دینا رجیم چینج کا مقصد تھا؟ کیا ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرناہے؟

کیا ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت کرناہے؟شیریں مزاری نے کہاکہ جب معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے، لگتاہے یہ این آر او لینے ا?ئے اور ملکی معیشت کو تباہ کررہے ہیں، دفاع کرنے والے اداروں کو پاکستان کا دفاع کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اداروں کی عزت کرتے ہیں اور کسی ادارے پر حملہ نہیں کررہے، ان اداروں اورہینڈلرز سے سوال ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ فروغ نسیم نے ایک کرمنل لا کا کلاز ڈالا تھا، کابینہ نے اس کو ریجیکٹ کردیا تھا اور فروغ نسیم نے وہ بل ہی ٹیبل نہیں کیا، ہم نے کوئی ایسا قانون نہیں بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں