شبلی فراز

اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں،وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غصے سے بھری ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ہے اور وہ کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں