احتساب عدالت

احتساب عدالت نے سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کواحتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے منی لانڈرنگ کے ذریعے سندھ بینک کو 25 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے حوالے سے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر بریت سننے سے پہلے عدالت کو دائرہ اختیار کا تعین کرنا ہوگا۔

عدالت کو دائرہ اختیار کا تعین کر کے متعلقہ فورم پر بھیجنا چاہیے۔ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات سے متعلق فورم موجود ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان کو بری کرنے کے بجائے معاملہ مجاز فورم کو بھیجنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں