اثاثہ جات کیس

اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔ خواجہ آصف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔

نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ خواجہ آصف کے وکیل نے تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فیملی ممبران کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ فیملی کے کون کون سے افراد ملنا چاہتے ہیں ان کا لکھ کر دیں ۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں