بلیغ الرحمان

اتحادی حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے’بلیغ الرحمان

لاہور ( عکس آ ن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کندی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرین کی بحالی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

دعا ہے کہ نیا سال ملک میں خوشحالی , معاشی اور سیاسی استحکام لے کر آئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اراکین صوبائی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، پرویز الٰہی کے پاس ممبرز کی تعداد پوری نہیں اس لیے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے۔ متعدد تحصیلوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نئے مراکز کھولے جا رہے ہیں تاکہ مستحق خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں