سپریم کورٹ

آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواست کی گذشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری

آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواست کی گذشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بنچ پراعتراض کیا ہے۔ حکمانے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ججز کیخلاف وفاق نے تحریری درخواست دی۔ بنچ کا حکم ہے کہ رجسٹرار آفس وفاقی حکومت کی درخواست کو رجسٹرڈ کرے ۔

حکمنامے کے مطابق آڈیو لیک کمیشن کے جواب پر فریقین جواب جمع کرا سکتے ہیں، ریاض حنیف کی توہین عدالت درخواست پر آفس نے اعتراضات لگائے،ریاض حنیف چاہیں تو اعتراض دور کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں کی آئندہ سماعت 6 جون کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں