رمیز راجہ

آپ کامیابی کے مستحق تھے، رمیز راجہ کی آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر نے پر محمد رضوان کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیلئے خصوصی پیغام میں مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔ اتوار کو رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان کو پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے کرکٹر کے لیے لکھا کہ آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے۔رمیز راجا نے رضوان کیلئے مستقبل میں مزید کامیابی اور اعزازات کے لیے دعا بھی کی۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں