وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

آپ نے مجھے مشاورت میں نہیں رکھا ، پیسوں کے دو چار ٹرک مجھے بھی دے دیتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آپ نے مجھے مشاورت میں نہیں رکھا ، پیسوں کے دو چار ٹرک مجھے بھی دے دیتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی، کیڑے مکوڑے پیسے لے کر اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں، انہوں نے صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا، مال اپوزیشن کی کمزوری ہے اور ضمیر فروش ناکام ہوں گے، عوام کی سوچ اور ووٹ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے ساتھ میں چٹان کی طرح کھڑا ہوں ، آئندہ الیکشن میں آپ کی مقبولیت مزید بڑھے گی،یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے، تب ان کو لات مار دینا لیکن عمران خان سب کو معاف کر دیتے ہیں ، یہ گیٹ نمبر 4 جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، گل حمید ان کا سیاسی مشیر ہوتا تھا، سب جانتے ہیں کہ مثاق جمہوریت کس نے کروایا تھا، انہوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ذریعے فوج پر دبا وڈالا اور فوج کو مجبور کیا لیکن وہ ایسا نہیں چاہتی تھی کہ یہ سعودی عرب جائیں ۔بدھ کو اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کے اجراءکی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لیکٹرانک پاسپورٹ شہریوں کو فوری امیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکٹرانک پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق امیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل نا ممکن ہو گی۔ بائیو میٹرک چپ سے لیس الیکٹرانک پاسپورٹ میں متعدد سیکیورٹی فیچر شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب آپ ہوتے ہیں میں مختصر ترین سپیکر ہوتا ہوں جبکہ لمبا سپیکر ہوں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ای پاسپورٹ کا اجراءکیا گیا اور191ملکوں میں آن لائن ویزا کا بھی اجراءکیا گیا ہے۔ کوئی بھی میزاپینڈنگ نہیں سارا کریڈت وزیر اعظم عمران خان کو ہاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس ملک میں تمام کرپشن ختم کی۔ وراثت کے سرٹیفکیٹ کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 88 نئے نادرا دفاتر کھولے اور ڈرون سروسز کا بھی اجراءکیا۔ ملک میں ڈرون کے ذریعے جو بھی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں پاسپورٹ کا اجراءاس بناءپر کیا گیا تاکہ غریب کو آمدنی ہو سکے ورنہ غریب دفاتر میں دھکے کھاتا پھرتا رہا ہے۔ میں نے اپنے پیسوں سے پانچ سال کا پاسپورٹ 10 سال کا کردیا ہے۔ جدید فرانزک لیب بنائی جائے گی۔ بلوچستان میں مسائل کی وجہ سے تمام خواتین کو اپائنٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بلوچستان میں خواتین کو تمام سہولیات فراہم کر دی ہیں جس سے وہ اپنا شناختی کارڈ وغیرہ بنا سکیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں 300 نئے پارک کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں خواتین کا بازار قائم کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو ان پاور کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں رمضان بازار غریب لوگوں کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں اور بذات خود اس بازار کا دورہ کروں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مقدر کے سکندر ہیں یہ سیاسی گندی نالیوں کے کیڑے مکوڑے ضمیر بیچ کر اور پیسے لے کر پاکستان کو داغدار کرتی ہیں۔

ان کی سوچ جو مرضی ہو عوام کی سوچ اور ووٹ عمران خان کے ساتھ ہو گی۔ اپوزیشن نے صدام حسین قذافی اور اسامہ بن لادن کا حل دکھا۔

نواز شریف نے لاءکیا ہوا کے نہیں وہ آصف زرداری کیخلاف کھڑ ہو گیا۔ ساری زندگی یہ لوگ ٹکر کھانے والے لوگ ہیں۔ یہ لوگ پچھلی دفعہ بھاگے ساری حقیقت سے واقف ہوں۔ اپوزیشن نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ذریعے فوج پر دباﺅ ڈالا حالانکہ فوج نہیں چاہتی تھی کہ یہ لوگ باہر فرار ہوں۔ ان کا ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ یہ گیٹ نمبر 4 جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں۔ جنرل گل حمید ان کا سیاسی ایڈوائزر تھا۔ بلاول ان کے خلاف نعرے لگاتا کہ گل حمید مودی کا یار ہے ۔

جب بے نظیر اور نواز شریف کو اکٹھا بیٹھایا گیا تو میثاق جمہوریت کس نے کرایا تھا۔ عمران خان کا میں سیاسی ورکر ہوں اور زیادہ اچھا ورکر ہوں۔ جب سے آپ نے مجھے وزیر داخلہ بنایا تب سے میری کوشش تھی کہ غریب آدمی کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ آپ کی ہدایت پر ایک ویزے پر ڈیڑھ لاکھ اور 70 ہزار روپے کرپشن فیس ہے۔ سداری کرپشن کو لائسنس کے اجراءکے ذریعے نیٹ اینڈ کلین میں لیا ہے۔ میں 2 حلقوں کا سیاسی ورکر ہوں۔

نواز شریف نے بھارت میں اجمل قصاب کو فرید کوٹ کا پتہ دیا اگر یہ بات غلط ثابت ہوئی تو چور کی سزا میری سزا ہو گی۔ عمران خان صاحب آپ ڈٹے رہیں اور ساری زندگی میں نے 2 اور ایک کی سیاست کی ہے۔ یہ منحرف اراکین آپ کے پاس واپس آئیں گے آپ معاف کر دیتے ہیں معاف کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔تھوڑے عرصے کی بات ہے میں آپ سے کہتا تھا کہ یہاں گورنر راج لگائیں ۔

میرا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں آپ کی ذات سے ہے۔ میں آپ کے ساتھ پہرہ دوں گا۔ میں عمران خان کے ساتھ چٹا کی طرح کھڑا ہوں۔ میں نے پچاس سال کی سیاست میں پانچ روپے تک کبھی نہیں خرچ کئے۔ میں نے سڑک ‘ سیوریج اور ٹیوب ویل نہیں لگایا ۔ میری صرف آپ سے نالہ لئی کی اپیل ہے کہ اس منصوبے کو فوری طو ر پر مکمل کیا جائے۔ ہم آپ کے ساتھ جہاں پہلے تھے اس سے دگنا کھڑے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں