ٹا بحران

آٹا بحران، وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے آٹا بحران کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے آٹا بحران کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے چاروں صوبائی زونز کو مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، مارکیٹ سے جمع ہونے والی معلومات کے مطابق حکومتی دعوں کے برعکس مارکیٹس میں آٹے کی طلب پوری نہیں ہو رہی، سٹورز مالکان اور دکانداروں کو آٹے کے 100 تھیلے کی ڈیمانڈ پر 15 تھیلے دستیاب ہیں۔

دوسری جانب آٹا چکیوں پر گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں