لاہور ہائیکورٹ

آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے دائر درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پرملتوی

لاہور( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے دائر درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پرملتوی کردی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری تنویر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔ درخواستگزار نے کہا کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں۔دریں اثنا پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ انڈیا میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں۔استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں