آم کے باغوں

آم کے باغوں میں کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘ جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت کی ہے ‘آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہوچکاہے اسلئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصرصغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی جائزہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تیلے‘ سکیل‘ گدھیڑی اور بورکی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ جب آم کے پودے پر 40فیصد کے قریب پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے‘آم کے باغات میں بٹوروالے پھولوں کو سبزحالت میں خشک ہونے سے پہلے کاٹ کرتلف کردیاجائے اور مکمل پھول آنے پر یوریا کھاد ایک کلوگرام فی پوداڈال دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں