آم کے باغبان

آم کے باغبان سفوفی پھپھوندی کے حملے سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کریں، ترجمان محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ موجودہ موسمی حالات کے دوران آم کے پودوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہو سکتا ہے لہذا باغبان اس مرحلہ پر باغات پر کڑی نظر رکھیں اور بور کے تیزی سے بٹو ر میں تبدیل ہونے کے وقت پیداوار کو متاثر ہونے سے بچائیں تاکہ آم کی بہترین فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات کے باعث آم کے باغات کے علاقوں خصوصا جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے باغبانوں کو فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آم کے باغات کے علاقوں خصوصاجنوبی پنجاب کے اضلاع میں شدید گرمی کے باعث آم کے درختوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جبکہ بور کے بٹوربننے کے باعث اس بیماری کے پھیلا میں بھی تیزی آنے کا خدشہ رہتاہے جو درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر 50فیصد تک پیداوار متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے آم کے باغبانوں کو ماہرین زراعت اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے فوری طور پر مناسب و سفارش کردہ زہر پاشی کی ہدائت کی ہے تاکہ آم کی فصل کو بیماری اور کاشتکاروں کو مالی نقصان سے بچانا ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں