آم کے باغبانوں

آم کے باغبانوں کوفاسفورس و پوٹاش کھادوں کو فوری طور پر باغات میں ڈالنے کا مشورہ

فیصل آباد (عکس آن لا ئن):آم کے باغبانوں وکاشتکاروں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی جگہ پر بیماری کا حملہ ہونے کی کوئی علامات مشاہدے میں آئیں تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کے مشورے سے سپرے کویقینی بنایاجائے تاکہ پھلوں کی پیداوار کو نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانوں و کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے حملہ کی ابتدائی علامات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہذا فصل کی صورتحال سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو کاشتکار اور باغبان ماہرین زراعت کو بھی اپنے باغات کا معائنہ کروائیں تاکہ فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے میں معاونت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں