آم کے باغات

آم کے باغات کو کورے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے باغبا نوں کو آم کے باغات کو کورے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ آم کا پوداسردی سے بری طرح متاثرہوتاہے اوراگر درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے تو آم کی نرسری سردی سے تباہ بھی ہوسکتی ہے تاہم بڑے پودے زیادہ قوت مدافعت رکھنے کے باعث کچھ کم متاثر ہوتے ہیں لہذااس صورت حال سے نمٹنے کےلئے مناسب حکمت عملی اختیارکرنا ضروری ہے تاکہ نقصان کے خدشات کو کم سے کم کرنے سمیت باغات لگانے کے بعد ان کے موسمی اثرات سے بچا وبہتردیکھ بھال ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ آم پھلوں کا بادشاہ ہے جس کی ہماری ملک میں کئی بہترین اقسام پائی جاتی ہیں جن کی بڑی مقدار معیار ذائقے اور لذت کی بنیاد پر دنیاکے مختلف ممالک میں برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاتاہے اسلئے آم اور اس کے پودوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو آم کی کاشت و پیداوارکے لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے کیونکہ آم کی ملکی پیداوار کا 60فیصد سے زائدحصہ پنجاب میں ہی پیداہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ سخت سرد راتوں میں جب درجہ حرارت نقطہ انجماد پر آجاتاہے تو پودے بڑی تیزی سے حرارت خارج کرتے اور ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں