آمنہ الیاس

آمنہ الیاس نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے،اعتدال پسندمعاشرے کی مہم شروع کر دی

لاہور(عکس آن لائن ) ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس وی آئی پی کلچر کے خاتمے ،معاشرے سے نفرتوں کے خاتمے اور اعتدال پسندی کی مہم چلانے کے لئے سر گرم ہو گئیں ۔ آمنہ الیاس نے کہاکہ حالیہ چند سالوں میں ہمارے معاشرے میں بڑی تبدیلی آئی ہے اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ایسی سر گرمیوںکی شرح زیادہ ہے جو کسی معاشرے کیلئے ہرگز سود مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے تبھی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو سکے گا ، اس کیلئے ہم سب کو آوازبلند کرنا ہو گی ۔ عدم برداشت کا رویہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جو کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور ہوتا ہے کیونکہ اس سے بہت سی خرابیاں جنم لیتی ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوںکی تربیت کریں ،انہیں قانون کا احترام، دوسروں سے عزت سے پیش آنے اور تلخ رویہ اپنانے کی بجائے پیار و محبت سے بات کرنے کی تلقین دیں۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس تناظر میں سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے اور باقی دوستوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی اپنا اپنا کردار اداکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں