آملہ کی کاشت

آملہ کی کاشت فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے آملہ کی کاشت فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد ازجلد مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ آملہ کا پھل طبی نقطہ نظرسے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافرمقدار میں وٹامن سی پایاجاتاہے جبکہ اس کا مربع دل ‘دماغ ‘ بصارت کے لئے بھی انتہائی مفیدہے۔

انہوں نے بتایا کہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے۔انہوں نے کہا کہ آملہ کے پودے اکتوبر کے اختتام تک بذریعہ ٹی بڈنگ پیوندکئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبر میں مکمل کرلیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہترنکاس والی زمین میں کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں