خواجہ آصف

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں20مئی تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں20مئی تک توسیع کر دی گئی ۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے سماعت کی ۔جیل حکام نے خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں