عثمان بزدار

آمدن سے زائداثاثہ جات،عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیع

لاہور (عکس آن لائن ) احتساب عدالت لاہورمیں آمدن سےزائداثاثہ جات انکوائری،عثمان بزدار کورونامیں مبتلا،عبوری ضمانت کےلئے عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیع کردی۔عدالت نے عثمان بزدارکی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

نیب نے عثمان بزدارکیخلاف آمدن سےزائداثاتہ جات کی انکوائری شروع کررکھی ہے پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ عثمان بزدارنے نیب سوالنامے کاجواب ابھی تک جمع نہیں کرایا۔عدالت نے نیب تفتیشی آفیسرسے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں