مشعال ملک

آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے،مشعال ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف گھنانی سازش کر رہا ہے،آل پارٹیز کانفرنس اس سازش کا حصہ ہے،کشمیریوں نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے،بھارت حریت رہنماں کو رہا کرے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کا فیصلہ،سید علی گیلانی،یاسین ملک،میر واعظ سمیت قید حریت رہنمائوں نے کرنا ہے،خون اور آل پارٹیز کانفرنس ایک ساتھ ممکن نہیں،کشمیریوں کا خون بہانا بند کیا جائے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دیا جائے۔کشمیری آزادی کے علاہ کسی دوسرے آپشن پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں