آلو

آلو کی کاشت سے پہلے بیج کی خوابیدگی کو توڑنے کا عمل یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)آلوکی تازہ پیداواربطور بیج نئی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہوتی لہذاکاشتکار کاشت سے پہلے بیج کی خوابیدگی کو توڑنے کا عمل یقینی بنائیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20اکتوبر تک آلوکی کاشت مکمل کرلیں کیونکہ مذکورہ ایام آلوکی کاشت کے حوالے سے انتہائی موزوں ہیں۔انہوں نےکہ آلوکو کاشت کرنے سے پہلے اسکے بیج کے طورپر استعمال سے قبل اسے 10سے12ہفتے تک کھلا پڑا رہنے دیاجائے .

کیونکہ اس سے اس کی خوابیدگی خودبخودختم ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بیماری سے پاک تصدیق شدہ اعلیٰ معیار کا حامل بیج استعمال کریں۔انہوں نے بتایاکہا کہ کاشت سے کم ازکم 10روز قبل بیج کو سردخانے سے نکال کر سایہ دار جگہ پر رکھ دیناچاہئیے تاکہ بیج باہرکے عام درجہ حرارت سے خود کومانوس کرلے اور اس میں شگوفے پھوٹ آئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں