شازیہ مری

آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیئے تھے، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیئے تھے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ آج ملک کی تاریخ کا سنہری دن ہے ،اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا۔

شازیہ مری نے کہاکہ آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دیکر وفاق کو مضبوط کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ بااختیار ہوگی تو باہر سے مداخلت ختم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں