مسرت جمشید

آصف زرداری نے (ن)کو پنجاب میں ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا’ مسرت چیمہ

لاہور(عکس آن لائن )ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنے کی بجائے سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرے،آصف زرداری نے (ن)لیگ کو پنجاب میں ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے،پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اس کے بعد تھریٹ الرٹ اور الیکشن کمشن بھی فوری ان کے ” خط ”پر اجلاس بلا لیتا ہے۔ کہنے کو یہ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن عوام سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ن لیگ سے پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا،(ن)لیگ کے رہنمائوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں