آصف زرداری

آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے لیے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) 8اعشاریہ تین ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے لیے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ پیر کو درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ خرابی طبیعت کے باعث 11اکتوبر دوہزار 20 کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل ہوا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 22 نومبر کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت 8 دسمبر کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں