پیٹ کمنز

آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز (آج)آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان کے خلاف سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز (آج) اتوار کو آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگااس سلسلے میں (آج) اتوار کی صبح 10 بجے آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز آرائیول آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ،صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ (کل)پیر 28 فروری کو صبح ساڑھے نو بجے عثمان خواجہ آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ، اسی روز صبح ساڑھے بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ یکم مارچ منگل کو صبح ساڑھے نو بجے اسٹیو اسمتھ آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ،صبح سوا گیارہ بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے،صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ،

2 مارچ بدھ کو صبح ساڑھے نو بجے: نیتھن لائن کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ،تین مارچ جمعرات کو صبح ساڑھ نو بجے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح 10 بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی اسی روز صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔

4 مارچ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاؤکلے اور آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ٹوڈ گرین برگ کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔ چار تا آٹھ مارچ تک دن کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل کھلاڑی/کوچ کی پریس کانفرنس کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں