خوفناک آتشزدگی

آسٹریلیامیں دوبارہ آتشزدگی کا خطرہ، شہروں کو خالی کروانے کا عمل جاری

نورہ(عکس آن لائن)آسٹریلیا کی عوام کو صورتحال خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر مزید خوفناک آتشزدگی کے خطرات کا سامنا ہے جبکہ آسٹریلیا کی نیوی نے جنوب مشرقی علاقے سے 1 ہزار افراد کا انخلا کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مالاکوٹا کے مقامی و سیاحوں کو نئے سال کی شام کو لگنے والی آگ کے سبب اپنے اہلخانہ و پالتو جانوروں سمیت چند قیمتی اشیا کے نقل مکانی کی گئی۔گزشتہ شام تک تقریباً 1 ہزار افراد کو ایم ایم اے ایس چولیس اور ایم وی سائیکامور جایا میں لے جایا گیا جو ساحل سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کی گئی۔

آسٹریلیا میں کئی مہینوں سے جھاڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کی وجہ سے ملک میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ستمبر کے مہینے سے اب تک 20 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں جبکہ علاقے میں 1300 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں اور اندازوں کے مطابق بیلجیئم یا ہوائی سے دوگنا بڑا رقبہ جل چکا ہے۔

ماہرین نے پیشین گوئی کی کہ ہفتے کے روز درجہ حرارت بڑھ کر 40 ڈگری تک ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی،آسٹریلیا کے جنوب مشرق کے گنجان آباد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی 3 ریاستوں کے 1 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کے لیے کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں