آسٹریلوی ٹیم

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول بھی طے پا گیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کے دورے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول بھی طے پا گیا، آخری بار 2016 میں آسٹریلوی ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ میچز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز جون جولائی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سات جون کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی بھی کولمبو 8 اور 11 جون کو کرے گا۔ ایک روزہ میچز 14 جون سے 24 جون تک کولمبو میں ہی کھیلیں جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 29 جون سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ آٹھ جولائی سے گال ہی میں شیڈول ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں