فواد چوہدری

آرمی چیف اور چیف جسٹس ،صحافی ارشد شریف اور عمران خان حملہ میں ملوث چہرے عوام کے سامنے لائیں،فوادچوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان سینئر صحافی ارشد شریف اور عمران خان حملہ کیس کے مقدمات میں ملوث اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں۔

جمعہ کوٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہاکہ ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ یہ دو مقدمات آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تاریخ میں پوزیشن کا تعین کریں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مقدمے طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا برما جیسا نظام۔

اپنا تبصرہ بھیجیں