آرمینیائی

آرمینیائی لوگوں نے گائوں آذربائیجان کے حوالے کرنے سے قبل اپنے گھروں کو آگ لگادی

باکو(عکس آن لائن) نیگورنوکاراباخ سے باہر رہائش پذیر آرمینیائی لوگوں نے جنگ بندی معاہدے کے تحت گاں کو چھوڑنے سے قبل اپنے گھروں کو آگ لگادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 نومبر کو آرمینیا اور آذربائیجان نے بدترین لڑائی کے بعد جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت نیگورنو،کاراباخ سے باہر رہنے والے آرمینیائی لوگوں کو گاں چھوڑ کر مذکورہ زمینیں آذربائیجان کے حوالے کرنی تھیں۔کئی دہائیوں سے آرمینی علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول آذربائیجان کے ضلع کالباجار کے رہائشیوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے، کیونکہ معاہدے کے بعد مذکورہ علاقے پر آذربائیجان دوبارہ اقتدار سنبھالے گا۔

ایک رہائشی نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے، میں اسے آذریوں کے پاس نہیں چھوڑ سکتا۔ایک اور آرمینیائی رہائشی نے کہا کہ آج ہر شخص اپنے گھر کو نذر آتش کرنے والا ہے، ہمیں آدھی رات تک جانے کے لیے ٹائم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے والدین کی قبریں بھی منتقل کی ہیں، آذری افراد قبروں کی بے حرمتی کرنے میں بہت خوشی محسوس کریں گے جو ناقابل برداشت ہے۔ادھرآرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں روکا، تاہم مظاہرین نے نیکول استعفی دے دو کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں