فیصل جاوید خان

آج کا جلسہ پی ٹی آئی کا جلسہ نہیں بلکہ پاکستان کا جلسہ ہے‘ فیصل جاوید

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ پی ٹی آئی کا جلسہ نہیں بلکہ پاکستان کا جلسہ ہے‘کراچی والوں کے جنون کو کوئی نہیں ہرا سکتا‘ہم حقیقی آزادی لیکر رہیں گے، پوری قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے‘انشاء اللہ اب سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بارپھر وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی والوں کے جنون کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ ہم حقیقی آزادی لیکر رہیں گے، پوری قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔انہوں نے لکھا کہ انشاء اللہ اب سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بارپھر وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائینگے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ آج کے جلسے میں سب پاکستان کے جھنڈے لیکر مزار قائد پہنچیں جبکہ جلسے میں کم ازکم 10لاکھ سے زیادہ لوگ ہونگے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جس طرح پاکستان بنانے کی تحریک میں لوگ قائد اعظم کے ساتھ شامل تھے آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں