آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان

دبئی (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کی میزبانی نیوزی لینڈ کریگا۔آئی سی سی کے مطابق ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس یعنی 2021 میں 6 فروری سے 7 مارچ تک ہو گا جو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز نیوزی لینڈ کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے تاہم ورلڈ کپ کے مکمل شیڈول کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے جس میں سابق کپتان ثناء میر کا نام شامل نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں