وہاب ریاض

آئی سی سی نے وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقع پر کیرئیر کے شاندار اسپیل کی یاد تازہ .

دبئی(عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقع پر ان کے کیرئیر کا شاندار

پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے اپنے تصدیق شدہ اکاﺅنٹ سے

2015 کے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی جانب سے شین واٹسن کو کراوائے گئے شاندار اسپیل کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین

اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر وہاب نے تاریخ رقم کی تھی۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے،

ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے

شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں