آئی سی سی

آئی سی سی نے نوبال کا نیا قانون متعارف کروادیا

دبئی(عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے فرنٹ فٹ نو بال کیلئے نیا قانون متعارف کروا دیا۔آئی سی سی نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی بارفرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی استعمال کا استعمال ہو گا۔اس نئے قانون کے مطابق ٹی وی امپائر ہر گیند کے بعد باؤلر کے پاں کی لینڈنگ پوزیشن کو دیکھے گا اور اگر بالر اوور اسٹیپ ہوا تو فیلڈ امپائروں کو آگاہ کرے گا۔

آئی سی سی نے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز میں حالیہ آزمائشوں میں ہر گیند کے لئے ٹی وی آفیشل کو استعمال کرنے کے نتیجے میں 100 فیصد درست جانچ پڑتال کی گئی ہے۔خیال رہے کہ امپائرز کو حالیہ برسوں میں اکثر ٹی وی ری پلے کے بعد نوبال ہونے کا پتہ چلتا ہے اور بلے بازوں کو واپس بلانا پڑتا ہے ۔آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف الارڈائس نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2016 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں اس قانون کا تجربہ پہلی بار کیا تھا اور اب اس ٹیکنالوجی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔واضح رہے کہ خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں