وزیراعلیٰ سندھ

آئی جی سندھ کی جانب سے براہ راست وفاقی حکومت کو خط،وزیراعلیٰ سندھ ناراض

کراچی(عکس آن لائن) آئی جی سندھ مشتاق مہرکی جانب سے براہ راست وفاقی حکومت کو خط لکھنے پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ناراض ہوگئے، آئی جی سندھ کے خط کو خلاف قانون قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، آئی جی کے براہ راست وفاقی حکومت خط لکھنے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ برہم ہوگئے، وزارت داخلہ حکومت سندھ نے تنبیہی خط لکھ دیا۔

آئی جی سندھ نے 30 مارچ کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا، جس میں ناپسندیدہ افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس لینے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے اظہار برہمی پر سندھ حکومت نے منظوری کے بغیر خط لکھنے پر آئی جی کو تنبیہی خط لکھ دیا۔سندھ حکومت کی جانب سے خط میں آئی جی کے خط کو قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ نے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کی خلاف ورزی کی ہے۔خط کے متن میں سندھ حکومت نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو منظور ی کے بغیر خط نہیں لکھا جاسکتا، پولیس افسران کی خدمات سے متعلق فیصلہ وزیراعلی کی منظوری سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں