مراد علی شاہ

آئی جی سندھ کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے، مراد علی شاہ

کراچی(عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی کی تبدیلی کا مطالبہ دہراتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو تیسرا خط بھیج دیاخط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے آئی جی کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے اور غیر سنجیدہ باتوں سے صوبائی حکومت کی بھی توہین کر رہے ہیں۔

ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ سندھ مراعلی شاہ کی جانب سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے جانے والے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئی جیز کی تبدیلی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے آئی جی فوری تبدیل کئے گئے ،آئی جی کے معاملے میں گورنر کا وفاقی و صوبائی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ گورنر سندھ کو آئی جی کیلئے مشاورتی عمل میں شامل کرنا غلط ہے ۔ قواعد کی رو سے گورنر کا آئی جی کی تبدیلی میں کوئی مشاورتی کردار نہیں ہے ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام غیر سنجیدہ باتوں سے صوبائی حکومت کی توہین کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں