راجہ عدیل

آئی ایم سے قرض کی تیسر ی قسط کیلئے بجلی7،گیس10فیصد مہنگی کرنے کی شرائط تشویشناک ہے’راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما صدر آئرن وسٹیل مارکیٹس لاہور راجہ عدیل نے آئی ایم سے قرض کی تیسر ی قسط کیلئے بجلی7،گیس10فیصد مہنگی کرنے کی شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی تیسر ی قسط جاری کرانے کی بنیادی شرائط میں ٹیکس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ہیں۔اور اس ضمن میں وزارت خزانہ نے31دسمبر سے پہلے شرائط کی فہرست مکمل کرنے کا عمل بھی شروع کردیا ہے جس سے بجلی7اور گیس کی قیمتوں میں10فیصد اضافہ متوقع ہے انہوںنے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ انڈسٹری کیلئے تباہ کن ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہو و شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضوں کی تیسر ی قسط کی وصولی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میںاضافہ کے اہداف جون2021تک حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پیرس کلب سے2.72کھرب کے قرضے موخر ہونے کے بعد آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا جائے ۔کیونکہ آئی ایم ایف قرضوں کے عوض بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوںکی بھرمار سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں