مریم اورنگزیب

آئی ایم ایف کی مزید شرائط ماننا 22 کروڑ عوام کا معاشی قتل ہے ، مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی کرپشن، نالائقی و نااہلی سے آئی ایم ایف اور حکومت کا سٹاف لیول اگریمنٹ نہ ہو سکا ،معاشی روڈ میپ اور کسی سمت کے بغیر آئی ایم ایف کی مزید شرائط ماننا 22 کروڑ عوام کا معاشی قتل ہے ،کرپٹ عمران مافیا معیشت ، کاروبار ، روزگار تباہ اور ظالمانہ ٹیکس لگا کر عوام کا بچا ہوا خون بھی نکال رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف جائزہ مشن ناکام لوٹنے پر بیان میں کہا کہ سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا معیشت کا بیڑا غرق ہوجانے کا ایک اور ثبوت ہے ،وزیراعظم چور ہے اِس لئے عوام ٹیکس نہیں دے رہی ،عمران مافیا قوم پر مزید 250 ارب کا ٹیکس لادنے کی تیاری کررہا ہے ،کرپٹ عمران مافیا منی بجٹ بھی لائے گی، مزید اور مہنگائی بھی کرے گا۔

ا نہوں نے کہا گزشتہ بجٹ میں 700 ارب کے ٹیکس کے باوجود اس سے کوئی ریونیو حاصل نہیں ہوسکا،ترقی کی شرح اور ٹیکس وصولیوں کا عدم توازن ملک وقوم کو تباہی کی طرف لیجارہا ہے ،36 ارب ماہانہ بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے گردشی قرض کو کئی گنا بڑھا دیا گیا ،کرپٹ عمران مافیا نے گردشی قرض 800 ارب سے 1900 ارب پر پہنچا دیا ہے ،عمران مافیا نے گردشی قرض کی رفتار تیز کردی، ہر ماہ44 ارب کا اضافہ ہورہا ہے ،قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاکر ”چورنیازی اینڈ فرینڈز“ مافیا نے اپنا مستقبل سنوار لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں