وزیر خزانہ شوکت ترین

آئی ایم ایف موجودہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے متفق ہے،انشا ء اللہ اس سے ہماری کرنسی اور معیشت میں استحکام آئے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی چھٹی قسط منظور ہو گئی ہے،جو معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔چائنہ روانگی سے پہلے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی چھٹی قسط منظور ہو گئی ہے،جو معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف موجودہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے متفق ہے،انشا ء اللہ اس سے ہماری کرنسی اور معیشت میں استحکام آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ اب ہم چائنہ جا رہے ہیں یہ دورہ نہ صرف سیاسی اہمیت کا حامل ہے بلکہ معاشی ترقی کے لئے بھی یہ اہم دورہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ چائنہ پوری دنیا میں اپنی انڈسٹری لگا رہاہے ان سے کہیں گے کہ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کریں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اکنامک زونز تیار ہیں،اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ شوکت ترین نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اپنے چائنہ کے دورے میں ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن منصوبے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ شوکت ترین نے کہاکہ زراعت ہماری معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں