وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے بہت مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی،وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بہت مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی، مالی سال 2022 میں بہت سی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں، بے ضابطگیوں کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینا تھا۔

وزیر خزانہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی اور مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف نے تیل اور بجلی کی سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا، گذشتہ حکومت نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں