ہائیکورٹ

آئین کے تحت ہر شہری کو قانونی تحفظ حاصل ہے’ہائیکورٹ

لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت ہر شہری کو قانونی تحفظ حاصل ہے،شہباز گل کی 24جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے،عدالت کو مطمئن کرنے کے لئے درخواست گزار 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ۔

تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار شہباز گل نے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا،درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے جس کی کاپی نہیں دی جارہی،عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایف آئی ار سے متعلق اظہار لاعلمی کیا،سپیشل پراسکیوٹر راجہ رضوان نے اعتراف کیا کہ مقدمہ درج ہے تاہم وہ مندرجات نہیں بتاسکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں