آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد (عکس آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں