گیس

آئندہ ہفتے سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

کراچی(عکس آن لائن)گیس سیکٹر کے بڑھتے گردشی قرض اور آمدنی میں کمی کے باعث آئندہ ہفتے سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 100 سے 150 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے صرف فکسڈ چارج بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ سردیوں اور گرمیوں کا ریونیو ٹارگٹ برقرار رکھنے کیلئے فکس چارج بڑھانیکی تجویز بھی زیرغور ہے۔

حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 0.5 سے 0.9 ہیکٹومیٹرگیس استعمال کرنیوالوں کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لایا جائے گا۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی سستے داموں فراہمی سے200 ارب سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی گیس کمپنیوں کو205 ارب کا نقصان ہوگا۔ حکام کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آئندہ ہفتے ای سی سی میں پیش کی جائے گی، کم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں