یوسف رضا گیلانی

آئندہ حکومت کا انتخابات میں عوام فیصلہ کرینگے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آئندہ حکومت کا انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں۔

ایک صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال پوچھا کہ آج کل جو کچھ تحریکِ انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے اس پر کیا کہیں گے؟اس سوال کے جواب میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں ہیں اِن کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اپنے وکلاء کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں آج یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں