اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کر لی۔منگل کوہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوا دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کیسز میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے دس روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی جی لاء نے بتایاکہ انتخابی معاملات کی وجہ سے عدالت کے لیے رپورٹ فائنل نہیں کرسکا ، مسودہ تیار ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ رپورٹ تیار ہورہی ہے ؟ یا بس ایسے ہی ؟ احتساب تو سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں جلدی دکھائی گئی۔وکیل فرخ حبیب نے موقف اختیار کیاکہ چار ہفتے پہلے بھی دئیے جاچکے ہیں ، اب ایک ہفتہ یا دس دن سے زیادہ وقت نہ دیا جائے، پی ٹی آئی کیخلاف فنڈنگ کیس کی135سماعتیں ہوئیں۔عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کو دس روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں