کوئٹہ (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو اتوار کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ عدالتی میں پیشی کے وقت قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت پہنچے، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مسلم و مسیحی مذہبی رہنمائوں کا کردارقابل تعریف ہے،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین
- عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی جیل میں ملاقات، ایس آئی ایف سی اجلاس بارے آگاہ کیا
- وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ممتاز اداکار و صداکار طلعت حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
- پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، رانا تنویر
- چین، “پارٹی کے نظم و نسق کی تعمیر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات” شائع