اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ظفر مرزا نے لکھا کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لیکن اس کے باوجود پی ڈی ایم نے جلسے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسے جاری رکھنے کا اعلان غیرذمہ دارانہ ہے، امید ہے سیاستدان عقل کے ناخن لیں گے، سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے پیٹرول پر 5روپے کمی کی، جبکہ عالمی منڈی میں 7ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ، حافظ نعیم الرحمن
- 2700ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،وزیر قانون
- اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر اعظم
- وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹل گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان
- مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے، ایازصادق